13 اکتوبر 2010 - 20:30

حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے اس کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تہران کا مشرق وسطیٰ میں پروگرام فلسطینی قوم اور عرب ممالک کی سوچ کے مطابق ہے۔ دنیا، عرب ممالک کو ایران سے بلاجواز خوف زدہ کر رہی ہے۔سیدحسن نصراللہ نے ایران کی اسلامی حکومت کوعالم اسلام کےلیے ایک نعمت قرار دیا۔ مسلمانوں کو مُخاطب کرتے ہوئے سیدحسن نصراللہ نے فرمایا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران خُدا کی بہت بڑی نعمت اور موجودہ دور میں غنیمت ہے، اس سے ضائع ہونے سے بچائیں اور اس اسلامی ریاست سے استفادہ کریں"۔واضح رہے ایران کے صدر جناب ڈاکٹر احمد نژاد اس وقت لبنان کے دورے پر ہیں اور لبنانیوں نے احمدی نژاد کا فقید المثال استقبال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110